• news

فیصل صالح کےلئے میدان کھلا نہیں چھوڑوں گی، انتخاب ضرور لڑوں گی : عابدہ حسین


فیروزہ (ثناءنیوز) امریکہ میں سابق سفیر اور سابق وفاقی وزیر بیگم عابدہ حسین نے کہا کہ (ق) لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان آئندہ کے قومی انتخابات کے لئے اتحاد کا فیصلہ پارٹی قیادت کا ہے لیکن وہ ہر صورت ان انتخابات میں حصہ ضرور لیں گی۔ وہ فیصل صالح حیات کے لئے میدان کھلا نہیں چھوڑوںگی، جب میدان لگے گا تو فیصلہ خود ہی ہو جائے گا۔ میں دعوی ٰ سے کہتی ہوں کہ پیپلزپارٹی کی ٹکٹ لے کر انتخاب لڑنے والے نقصان میں رہیں گے، مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنے والوں کو فائدہ ہو گا اس لئے میں پیپلزپارٹی کا ٹکٹ نہیں لینا چاہتی جبکہ فخر امام ٹکٹ ملے یا نہ ملے ہر صورت انتخاب لڑیں گے۔ خطے کے لوگ مجھے پسند کرتے ہیں۔ میاں محمدنوازشریف سے ملاقات نہیں ہوئی مگر ان سے ضرور ملوں گی، اس حوالے سے مجھے پارٹی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن