• news

لٹیروں کو پناہ دینے والوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے: رانا ثنائ


لاہور(خبر نگار) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ لٹیروں کو پناہ دینے اور عدالتی فیصلوں کا مذاق اڑانے والوں کو دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ گورنر چور مچائے شور کے مترادف واویلا کرنے کی بجائے شریف برادران کے خلاف ثبوت سامنے لائیں اور اپنی پارٹی پالیسی کے مطابق صرف جھوٹ پر اکتفاءکرنے سے گریز کریں۔گورنرکھوسہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثناءنے کہا کہ زرداری اور ان کے ساتھیوں نے ساڑھے چار برسوں میں لوٹ مار کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور وفاقی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار قومی خزانہ لوٹنے والوں کو پناہ دینے والوں میں ملوث رہے ہیں اور موصوف کا نام بھی ان میں شامل ہے جنہیں سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور وفاقی وزیرکے عہدے کے لئے نااہل قرار دیا اور آج وہی شخصیت پنجاب حکومت اور شریف برادران پر بے بنیاد الزامات عائد کر رہی ہے۔ لطیف کھوسہ کے منہ سے انصاف اور عدلیہ کے احترام کی بات مناسب نہیں لگتی کیونکہ عدالتوں کے خلاف ہرزہ سرائی ان کا ہمیشہ معمول رہا ہے۔ وفاقی حکومت نے گزشتہ چار سال میںعوام کو محرومیوں، مہنگائی، لوڈ شیڈنگ، لوٹ کھسوٹ، کرپشن اور مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔

ای پیپر-دی نیشن