لیبیا : قذافی کے حامیوں اور فورسز میں جھڑپوں کے دوران ہلاک ہونے والوںکی تعداد 26 سے تجاوز کرگئی
طرابلس (اے پی پی) شمال مشرقی لیبیا میں معمر قذافی کے حامی جنگجوﺅں اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 26 سے تجاوز کرگئی۔ لیبیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ جھڑپیں معمر قذافی کے آبائی علاقہ بنی ولید اور ملحقہ علاقوں میں ہورہی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ جھڑپیں معمر قذافی کی موت کی برسی کے قریب ہوئی ہیں۔ علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور حکام نے مزید پرتشدد واقعات کا خدشہ ظاہر کیاہے۔