• news

بے اختیار نائب وزیراعظم کا دور اقتدار کرپشن اور لوٹ مار سے عبارت ہے: چودھری عبدالغفور


لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور نے کہا ہے کہ بے اختیار اور لاچارنائب وزیراعظم کا دور اقتدار کرپشن اور لوٹ مار سے عبارت ہے اور انہوں نے اپنی لوٹ مار کو چھپانے کے لئے ڈاکوﺅں اور لٹیروں کے سائے تلے ہی پناہ لی ہے، ہوس اقتدار کے لئے کچھ بھی کر گزرنے والے چودھری برادران آج پنجاب میں مارے مارے پھر رہے ہیں اور اپنی صفائی پیش کر رہے ہیں لیکن عوام اب ان کے فریب میں نہیں آئیں گے۔ پرویزالٰہی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں شرمناک شکست کے بعد چودھری برادران نے زرداری کی غلامی قبول کی اور بے اختیار نائب وزیراعظم کا تمغہ سجا کر عوام کو گمراہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہیں شریف برادران فوبیا ہو گیا ہے اور آئندہ انتخابات میں اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے وہ حواس باختہ ہو چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن