• news

پی آئی اے کا قبل از وقت آپریشن مکمل، عازمین کی واپسی 31 اکتوبر کو شروع ہو گی، ایم ڈی


کراچی (این این آئی) پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ 99 فیصد نشستوں کی شرح استعمال کے ساتھ پروازوں کی بروقت آمد وروانگی کی شرح 96 فیصد رہی۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے 196 قبل از حج پروازوں کے ذریعے 94019 عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا گیا۔ پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد جنید یونس نے ملازمین کے نام ایک پیغام میں عازمین حج کے اطمینان اور پی آئی اے انتظامیہ کی توقعات کے مطابق کامیاب قبل از حج آپریشن کی تکمیل پر ملازمین کی محنت ولگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں مکمل یقین ہے کہ سعودی عرب سے وطن واپسی پر بھی بعد از حج آپریشن کو اسی جذبے اور لگن کے ساتھ حجاج کرام کی باسہولت اور آرام دہ سفر کےلئے کام کریں گے۔ پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 31 اکتوبر کو پہلی حج پرواز کی پاکستان آمد سے شروع ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن