• news

وفاقی حکومت کی مدت میں توسیع کا کوئی امکان نہیں: بشیر بلور


 لاہور(این این آئی) سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی مدت میں توسیع کا کوئی امکان نہیں۔ شمالی وزیرستان میں امریکی دباﺅ پر آپریشن نہیں کیا جائیگا بلکہ تمام فیصلے ملک اور قوم کے مفاد میں ہونگے۔ آئندہ انتخابات میں سیاسی اتحاد کے حوالے سے فیصلہ وقت آنے پر کیا جائیگا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کو مزید متحد ہونا ہوگا۔ ملالہ یوسف زئی کی امن اور تعلیم کیلئے جدوجہد مثالی ہے۔ وہ داتا دربار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مجھے آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوتے نظر آرہے ہیں مگر پاکستان کے حالات میں کسی بھی وقت کچھ ہو سکتا ہے۔ ہم دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن