فوجی مداخلت سے شام کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا: کوفی عنان
واشنگٹن (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے کہا ہے کہ بڑی طاقتوں کی فوجی مداخلت سے شام کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کوفی عنان نے کہا کہ لیبیا کے برعکس شام کی صورتحال زیادہ پیچیدہ ہے اور فوجی مداخلت سے صورتحال سلجھنے کی بجائے الجھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے مسئلے کو حل کرنے کےلئے مذاکرات ضروری ہیں۔