یوکرین میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ پائلٹ سمیت تین افراد جاں بحق
کیف (اے پی پی) یوکرین کے علاقہ کریمیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا‘ حادثہ میں پائلٹ سمیت تین افراد جان بحق ہو گئے۔ وزارت برائے ایمرجنسی صورتحال کے ترجمان کے مطابق ایک چھوٹا طیارہ دینیروپترومنسک سے یوپٹوایا شہر کیلئے جا رہا تھا کہ کریمیا کے علاقہ چیرنازومنی گاﺅں کے قریب نامعلوم وجوہات کی بناءپر گر کر تباہ ہو گیا۔