• news

اشتہاریوں سے مل گئے، انصاف دلایا جائے: مدعی سعید بھٹی کی اپیل

رائے ونڈ(نامہ نگار )تھانہ رائےونڈ کی حدود میں واقع موضع پاجیاں کا رہائشی سعید بھٹی انصاف کے حصول کیلئے رائےونڈ تفتیشی سیل اور افسران بالا کے دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک گیا جبکہ ملزمان تفتیشی تھانیدار عبدالخالق کی آشیرباد سے مدعی کو دھمکیاں دینے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل سعید بھٹی نے پرویز عرف نورا کو اپنی دکان کے سامنے منشیات فروخت کرنے سے منع کیا تو اس نے دو بھائیوں راشد عرف گونگا اور عمران سمیت اس کے گھر پر فائرنگ کردی سعید بھٹی اور اس کے دو بیٹے اور بھتیجی شمیم یونس شدید زخمی ہو گئے، تھانہ رائےونڈ نے پرویز عرف نورا اور اس کے دو بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور تفتیش کیلئے مثل مقدمہ تھانہ رائےونڈ تفتیشی سیل بھیج دی ،جو کہ بعد ازاں برائے تفتیش انویسٹی گیشن ونگ کے اے ایس آئی عبدالخالق نے بعد ازاں ملزمان سے صلح اور اپنا مقدمہ درخواست واپسی کیلئے دباﺅ ڈالنا شروع کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن