• news

ایشیائی ترقیاتی بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرمین واپڈا سے ملاقات

لاہور (نیوز رپورٹر) ایشیائی ترقیاتی بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سات رکنی وفد نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مورن سائٹورس کی سربراہی میں واپڈا ہاﺅس کا دورہ کیا اور چیئرمین واپڈا راغب عباس شاہ سے ملاقات کی۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر ورنرای لائی پاچ اور ممبر (پاور) واپڈا محمد قاسم خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چیئرمین واپڈا نے وفد کو بتایا اگلے پانچ برس میں 6 ہزار میگاواٹ سستی پن بجلی قومی نظام میں شامل ہو جائے گی جبکہ فنڈز کی مسلسل دستیابی سے سال 2020ء تک مختلف منصوبوں کی تکمیل پر مزید 14 ہزار میگاواٹ پن بجلی کا اضافہ ہو جائے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کے وفد نے کہا کہ ان کا بنک مستقبل کے منصوبوں میں بھی حکومت پاکستان اور واپڈا سے تعاون جاری رکھے گا۔

ای پیپر-دی نیشن