شارٹ فال 34 سو میگا واٹ، 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ پر شہری سراپا احتجاج
لاہور (نیوز رپورٹر) بجلی کا خسارہ گزشتہ روز بھی 34 سو میگا واٹ رہا جس کو پورا کرنے کیلئے پنجاب کے مختلف علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کیلئے بجلی بند کی جا رہی ہے لاہور اور اس کے مضافات میں بجلی کی بندش کے باعث صارفین سراپا احتجاج ہیں بجلی کی جنریشن 12 ہزار میگا واٹ سے 13 ہزار میگا واٹ کے درمیان ہے جبکہ ڈیمانڈ 16 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر چکی ہے بجلی کے خسارے کی وجہ فرنس آئل کی عدم دستیاب اور متعدد پاور پلانٹس کا بند ہونا ہے۔