• news

”اساتذہ اور والدین طلباءکو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی تلقین کریں“

سرگودھا ( نامہ نگار) موبائل ایجوکیشن یونٹ پنجاب ہائی وے پٹرول سرگودھا ریجن نے موسمی تغیر کے پیش نظر ڈینگی وائرس اور روڈ سیفٹی آگاہی مہم کو مزید مستحکم اور تیز کردیا۔ ایس پی پٹرولنگ مریم ناہید کی ہدایات کے پیش نظر ریجن بھر کے مختلف سکولوں اور کالجز کے دورے کیے گئے اور طلباءکی کثیر تعداد کو ڈینگی جیسے موذی مرض سے آگاہی فراہم کی گئی اور موسمی تغیر کو دیکھتے ہوئے بالخصوص کالج طلباءکو موٹر سائیکل اور گاڑیاں احتیاط سے چلانے کی تدابیر بتائیں گئیں۔ اس موقع پر انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ خرم توفیق سب انسپکٹر نے کہا کہ ہم الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے توسط سے والدین اور اساتذہ کو یہ پیغام دینا چاہتے ہےں کہ وہ جوانوں پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ ڈرائیونگ کے دوران اپنی زندگی کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھیں ۔کیونکہ کوئی بھی نقصان انسانی زندگی سے بڑا نہیں ہے اور سرگودھا ریجن میں ایک حادثے کو بھی بالعموم پنجاب ہائی وے پٹرول اور بالخصوص موبائل ایجوکیشن یونٹ کی ناکامی تصور کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن