• news

پنجاب حکومت پختون بھائیوں کا ہر مشکل میں ساتھ دےگی: پرویز ملک

لاہور (خبر نگار) رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت اپنے پختون بھائیوں کا ہر مشکل میں ساتھ دے گی اور محبت کا یہ لازوال رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ پنجاب حکومت کے زیر انتظام ہسپتالوں میں صوبہ پنجاب میںرہائش پذیر پختون بھائیوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات ایک تقریب میں پنجاب حکومت کی طرف سے پختون بھائیوں کی سہولت کے لئے ایمبولینس کا تحفہ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)انجینئر امیر مقام، رکن صوبائی اسمبلی خیبر پی کے فضل اللہ، خواجہ عمران نذیر، چوہدری شہباز، عمران گورایہ، ارشد خان نیازی، نذیر خان سواتی، کمشنر لاہور کے علاوہ دیگر عمائدین بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ (ن) انجینئر امیر مقام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پی کے کے عوام مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات قمرالزمان کائرہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں ہمارے کسی بھی لیڈر یا پارٹی کا نام نہیں لیا۔

ای پیپر-دی نیشن