مقتول سینئر وکےل سید شاکر علی رضوی کاختم قل
لاہور (نمائندہ خصوصی) معروف قانون دان سید شاکر علی رضوی کا ختم قل گذشتہ روز اسلامپورہ میں انکی رہائش گاہ پرہوا۔ جس میں گورنر پنجاب کھوسہ نے بھی شرکت کی جبکہ دوسری طرف پولیس سید شاکر علی رضوی کے قاتلوں کا سراغ لگانے میں تاحال کامیاب نہیں ہو سکی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن چودھری شفیق، ڈی آئی جی آپریشن رائے طاہر اور ایس پی سی آئی اے عمر ورک کو گذشتہ روز بھی کئی گھنٹے تک میٹنگ کرتے رہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شاکر علی رضوی کے قتل کے الزام میں حراست میں لئے گئے ملزم پرویز عرف پیجا بٹ اور طارق بٹ نے الزام مسترد کر دیا ہے۔