پاور لومز لیبر ایسوسی ایشن کا اجلاس، سوشل سکیورٹی کارڈز جاری نہ کرنے پر اظہار تشویش
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) پاور لومز لیبر ایسوسی ایشن کا اجلاس محمد زمان انصاری کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں اس بات پر شدید احتجاج کیا گیا کہ حافظ آبادضلع میں مزدوروں کو سوشل سیکورٹی کارڈز جاری نہیں کئے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ حافظ آباد میں دفتر سوشل سیکورٹی قائم ہوئے ایک سال کا طویل عرصہ گزر چکا ہے لیکن مزدوروں کو علاج معالجہ کیلئے تاحال کوئی ایک سوشل سیکورٹی کارڈ جاری نہ کیا گیا ہے۔