تحفظ ناموس رسالت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے: محمد امین
کنگن پور (نامہ نگار) تحریک تحفظ ناموس رسالت کنگن پور کے زیراہتمام تحفظ ناموس رسالت سیمینار ہوا جس کی صدارت صدر تحریک محمد امین فہیم نے کی۔ سیمینار سے مقامی دینی جماعتوں کے علماءکرام و رہنماﺅں مولانا ذوالفقار احمد، قاری محمد شفیق، ناصر عباس نقوی، مولانا رحمت اللہ ڈوگر، قاری نصیر احمد، کرنل (ر) سردار نذیر احمد ڈوگر، سید ارشد حسین شاہ، قاری عبدالمجید خادم، امین فہیم و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخوں کے انجام تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور تحفظ ناموس رسالت کیلئے مر مٹنے کیلئے تیار ہیں۔ مقررین نے کہا کہ مسلمان سیاسی و دینی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ اس اہم مسئلہ پر اپنے اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو جائیں اور اس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تحفظ ناموس رسالت کیلئے اپنی جانی و مالی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔ حکمرانوں سے مطالبہ کیا گیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو فی الفور رہا کروایا جائے اور امریکی ڈرورن حملے فی الفور بند کئے جائیں۔