سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں 10.48 فیصد اضافے کی درخواست دیدی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا کو گیس کی قیمتوں میں دس فیصد اضافے کی درخواست دیدی۔ درخواست عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد کی گئی اوگرا کی جانب سے نومبر میں درخواست کی سماعت کا امکان ہے، اوگرا سے درخواست کی گئی ہے کہ جنوری سے تمام صارفین کیلئے گیس کی قیمت 10.48 فیصد بڑھائی جائے۔