حضرت ابراہیمؑ کی عظیم قربانی
مکرمی ! حضرت ابراہیمؑ نے اپنے بیٹے کی عظیم قربانی دے کر اسلام کی سربلندی کے لئے آنے والی نسلوں کو وہ درس دیا جو عالم اسلام کے لئے مشعل راہ ہیں ایسے میں ہمیں بھی اپنی جان و مال کی قربانی کے لئے ہر وقت تیار رہنا ہو گا اور اس پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دین اور دنیا کی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نوجوانوں کی عالمی سماجی تنظیم پاکستان ویلفیئر کونسل راولپنڈی ٹوکیو کا ایک خصوصی اجلاس کونسل کے بانی و مرکزی صدر، بین الاقوامی سماجی کارکن اور روٹری کلب انٹرنیشنل کے ایوارڈ یافتہ عیدالحفیظ لون (جاپان والا) کی صدارت میں ان کی رہائش گاہ پاکستان ہا¶س میں منعقد ہوا جس میں کونسل کے عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کونسل کے بانی و مرکزی صدر عبدالحفیظ لون جاپان نے کہا کہ ہر مسلمان کو موجودہ حالات کے تناظر میں حضرت ابراہیمؑ کی قربانی سے درس حاصل کرتے ہوئے یہود و ہنود کی چالوں سے ہوشیار رہتے ہوئے ہر وقت قربانی کے لئے تیار رہنا ہو گا تاکہ دنیا بھر کے مسلمان باعزت طور پر زندگی بسر کر سکیں اور ان کو اعلیٰ مقام حاصل ہو۔ عیدالاضحی ہمیں قربانی کی یاد دلاتا ہے اور خوشی کے اس موقع پر ہمیں غریبوں اور ناداروں کو نہیں بھولنا چاہئے اگر ہم قربانی کو اپنا شعار بنا لیں تو اجتماعی مسائل کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔
(عبدالحفیظ لون ۔ جاپان والا)