فیصل آباد کے چالیس لاکھ سے زائد شہریوں کو درپیش مسائل
مکرمی! ہم کارکنان نظریہ پاکستان فورم فیصل آباد آپ کی توجہ اس وقت فیصل آباد کے ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں۔فیصل آباد شہر میں پینسٹھ سالوں کے بعد ایک جواں ہمت اور جفاکش ڈی سی او کا تقرر ہوا۔ انہوں نے اپنے دو سالہ دور حکومت میں شہر کی اس قدر حالت تبدیل کر دی کہ پینسٹھ سالوں میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوئے جس قدر انہوں نے اپنے دو سالہ دور حکومت میں شہر کو سنوارنے اور خوبصورت بنانے پر صرف کئے بلکہ اس سے بڑھ کر انہوں نے سماجی اور معاشی برائیوں کے خلاف جو جہاد کیا اس کی داستان الگ ہے۔ سرکاری اراضی پر قابض قبضہ مافیا (بحوالہ روزنامہ نوائے وقت لاہور مورخہ 13 اکتوبر 2012ئ) کی ایما پر ان کی ٹرانسفر کر دی گئی‘ شہر کے چوک گھنٹہ گھر میں احتجاجی کیمپ لگے‘ شہر میں جلسے ہوئے‘ جلوس نکالے گئے مگر عوام کی پاکستان میں پہلے کون سنتا ہے اور اب بھی عوام کی کوئی نہ سنی گئی۔امید ہے کہ آپ نظریہ پاکستان فورم فیصل آباد کے اراکین کی شدید خواہش کو ردی کی ٹوکری کی زینت نہیں بنائیں گے نہ ہی ہمیں مایوس فرمائیں گے اور قائد محترم! آپ کی اس عزت افزائی پر نظریہ پاکستان فورم فیصل آباد کو شہر بھر میں زیادہ بہتر انداز میں کام کرنے کا موقع ملے گا۔(الحاج میاں عبدالکریم صدر‘ محمد ارشد قاسمی جنرل سیکرٹری 0300-7993898)