• news

پنشنرز کو ان کا حق دلوایا جائے

مکرمی ! میں ایک ریٹائرڈ فوجی ہوں اور دورانِ ملازمت کئی میڈلز اور اعزازی سندات حاصل کی ہیں۔ سپریم کورٹ نے پنشنرز کے کیس میں فیصلہ کرتے ہوئے حکومت کو پنشنرز کو پنشن کے بقایا جات معہ منافع کے ادا کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس کو ایک عرصہ گزر گیا ہے تاحال اس پر علمدرآمد نہیں ہوا۔ آپ کے اخبار کی وساطت سے چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ ہم پنشنررز کو ہمارا حق دلوایا جائے۔ (صوبیدار ریٹائرڈ فقیر محمد رشید۔ مکان نمبر E-1278/4-83 گلی نمبر 10 بلاک جی نشاط کالونی لاہور کینٹ)

ای پیپر-دی نیشن