قومی پرچم کی شان چاچا مہر دین
مکرمی! آپ کے موقر روزنامے کی وساطت سے پاک بھارت واہگہ بارڈر پر قومی پرچم میں ملبوس چاچا مہر دین کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ چاچا مہر دین عرصہ 42 سال سے ہاتھ میں قومی پرچم تھامے اور تن پر قومی پرچم پہنے ہوئے پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ‘ پاکستان زندہ باد‘ قائداعظم زندہ باد کے 92 سال کی عمر میں پرجوش نعرے لگا کر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکاءکے جذبات اور دلوں کو گرماتے رہے۔ چاچا مہردین کی عظمت کو سلام پاکستان‘ اسلام‘ قومی پرچم‘ قومی لباس میں ملبوس ان کا تن من دھن وطن عزیز کی سلامتی‘ اخوت بھائی چارے کا منہ بولتا ثبوت تھا۔ چاچا مہر دین چلتا پھرتا پاکستان تھا میں ڈی جی رینجرپنجاب سے استدعا کرتا ہوں کہ وہ واہگہ بارڈر پر بھی چاچا مہر دین کی قومی و ملی خدمات پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب کا اہتمام کریں اور حکومت بھی چاچا مہر دین کو قومی اعزاز سے نوازنے کا اعلان کرے۔ چودھری فرحان شوکت ہنجرا لاہور0321-4291302