• news

ایران کا گیس پائپ لائن منصوبے میں تاخیر پر اظہار تشویش

اسلام آباد (اے پی اے) ایران نے گیس پائپ لائن منصوبے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان منصوبے کو اہمیت نہیں دے رہا جب کہ مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کہتے ہیں منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔ ایرانی حکام نے ایک پاکستانی نجی ٹی وی کو بتایا کہ ایران نے اپنے علاقے میں دو ہزار کلومیٹر تک گیس پائپ لائن بچھا دی ہے جب کہ پاکستان نے اپنے علاقے میں ابھی تک صرف سروے کیا ہے، ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ بھارت، عرب امارات اور چین گیس خریدنے کے لئے تیار ہیں مگر ایران چاہتا ہے کہ پاکستان کو توانائی بحران سے نکالے۔ مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے کہا پائپ لائن ابھی پاکستانی سرحد سے اسی کلو میٹر دور ہے، مقررہ وقت تک اسے باآسانی مکمل کر لیں۔

ای پیپر-دی نیشن