پاکستان، افغانستان اور سعودی عرب میں مذاکرات جلد ہوں گے: افغان وزارت خارجہ
کابل (اے پی اے) افغان وزارت خارجہ کے ترجمان جانان موسیٰ زئی نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان اور سعودی عرب کے درمیان افغانستان پر سہ فریقی مذاکرات جلد ہوں گے۔ ان مذاکرات میں افغانستان میں امن مذاکرات اور قومی مفاہمت کے حوالے سے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ صدر حامد کرزئی کے حالیہ دورہ کویت اور ایشیا تعاون مذاکرات میں شرکت کے دوران افغانستان کو تنظیم کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔