• news

چودھری پرویز الہی نے پی پی 133 نارووال کے ضمنی انتخاب کیلئے عمر شریف احمد کو ٹکٹ دیدیا

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و نائب وزیراعظم چودھری پرویز الہی نے پی پی 133 نارووال کے ضمنی انتخابات میں عمر شریف احمد کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ہے۔ عمر شریف احمد کا ٹکٹ پاکستان مسلم لیگ نارووال سٹی کے صدر کرنل محمد عباس ایم پی اے نے وصول کیا۔ اس موقع پر طارق انیس، حاجی یعقوب آف مورالی، حاجی عبدالحمید، ناصر محمود گل اور صوفی محمد انور بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن