• news

صدر کو سیاسی عہدہ چھوڑ دینا چاہئے: سپریم کورٹ بار کا مطالبہ

 اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر یاسین آزاد نے صدر سے سیاسی عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صدر وفاق کی علامت ہیں کسی ایک سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرسکتے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسین آزاد نے کہا کہ جنرل اسلم بیگ اور جنرل اسد درانی سے پہلے جنرل مشرف کا ٹرائل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر وفاق کی علامت ہیں کسی ایک سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرسکتے اس لئے صدر آصف علی زرداری کو سیاسی عہدہ چھوڑ دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے معاملہ پر کوئی سیاسی جماعت سنجیدہ نہیں عمران خان کے مارچ پر سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان نے امن مارچ وہاں کیا جہاں پر کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

ای پیپر-دی نیشن