• news

شریف برادران کے ہاتھ صاف ہیں، شفاف تحقیقات کی توقع نہیں: مشاہد اللہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم سمیت پیپلزپارٹی کے تمام رہنما اصغر خان کیس کے حوالے سے جھوٹ بول کرقوم کو گمراہ کرنے کی بھونڈی کوشش کررہے ہیں۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ مسلم لیگ(ن) کے خلاف نہیں بلکہ قومی خزانے سے بدیانتی کرنے والوں اوراپنے آئینی کردار سے انحراف کرنے والوں کے خلاف دیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت کا کردار پوری قوم کے سامنے ہے۔ ہمار ے ہاتھ صاف ہیں، اس کی تحقیقات ےو این او سے کرائی جائے ےا دنیاکے کسی اور ادارے سے ہمارے مخالفین کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ ہمیں انتظار ہے کہ کب سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کارروائی ہوتی ہے اورکب تمغہ جمہوریت واپس لیا جاتا ہے۔ نوازشریف کے اینٹی اسٹیبلشمنٹ کردارکی ہی بدولت غلام اسحاق خان کو اقتدار سے رخصت ہونا پڑا ۔

ای پیپر-دی نیشن