سندھ ہائیکورٹ: بزرگوں، بیواﺅں یتیموں کے مقدمات ترجیحی بنیاد پر نمٹانے کا حکم
کراچی(نوائے وقت نیوز) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے بزرگ شہریوں بیواﺅں اور یتیموں کے مقدمات ترجیحی بنیاد پر نمٹانے کا حکم جاری کردیا ہے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیر عالم نے اپنے حکم نامہ میں کہا ہے کہ فوقیت والی فائلوں کا رنگ سرخ رکھا جائے تاکہ جج صاحبان انہیں ترجیح دیں۔چیف جسٹس نے عدالتوں کے باہر سائلین کی سہولت کےلئے اضافی بینچ لگانے کی بھی ہدایت کی ہے۔