کراچی میں فائرنگ، تشدد، صحافی اور پولیس اہلکار سمیت مزید 6 جاں بحق
کراچی (کرائم رپورٹر + وقت نیوز + ایجنسیاں) کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات گزشتہ روز بھی جاری رہے اور ایک صحافی، ایک پولیس اہلکار سمیت مزید 6 افراد ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہو گئے۔ سرجانی ٹاﺅن میں فائرنگ سے عادل نامی شخص ہلاک ہوگیا۔ کھارادر میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شعیب دوران علاج چل بسا ۔ ادھر لیاری میں عبد اللہ ہارون کالج کے پاس دہشت گردوں کی فائرنگ سے مقامی صحافی سید رضا علی شاہ دم توڑ گیا۔