شہداءبجبہاڑہ کی قربانی کے معاملے میں کوئی سودا بازی نہیں کرینگے: علی گیلانی
سرینگر (کے پی آئی) حریت کانفرنس(گ) اور پیپلز لیگ نے شہدائے بجبہاڑہ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قربانیوں کے ساتھ کسی قسم کا سودا نہیں کیا جائے گااور حصول مقصد تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔چیرمین حریت (گ)سید علی گیلانی اور جنرل سیکرٹری غلام نبی سمجھی نے شہدا بجبہاڑہ اور گاوکدل کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات اور مغفرت کے لئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جب حضرت بل سانحہ کے خلاف احتجاج کرنے کی پاداش میں شہید کردیئے گئے سرفروشوں کو ہم سے جدا ہوئے 19سال پورے ہورہے ہیں،