کویت: انتخابی نظام میں اصلاحات کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج‘ پولیس کا تشدد ‘100 زخمی
کویت سٹی (نوائے وقت نیوز) کویت میں انتخابی نظام میں اصلاحات کےخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس تشدد سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ گزشتہ روز دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ہزاروں افراد اکٹھے ہوئے اور جب انہوں نے کویت ٹاورز کی جانب پیش قدمی شروع کی تو پولیس نے ان کو محاصرے میں لے لیا ور انہیں منتشر ہونے کا حکم دیا۔ مظاہرین کی جانب سے مزاحمت پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی اور گرنیڈز پھینکے جس کے نتیجے میں 100 افراد زخمی اور بےہوش ہوگئے جبکہ آن لائن کے مطابق 11 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے ربڑ کی گولیاں بھی چلائیں۔ مظاہرین حکومت کی جانب سے یکم دسمبر کو منعقد کرائے جانے والے انتخابی قوانین میں تبدیلیوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔پی اے اور صحافی سمیت 6 افراد کو حراست میں لے لیا۔