• news

وزیر اطلاعات خیبر پی کے نے ملالہ کی عیادت کی‘گولی سے خاص نقصان نہیں ہوا: میاں افتخار

برمنگھم (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات خیبر پی کے میاں افتخار حسین نے برمنگھم کے کوئین ایلزبتھ ہسپتال میں ملالہ یوسف زئی کی عیادت کی۔ میاں افتخار حسین نے ملالہ کی صحت سے متعلق ڈاکٹرز سے بات چیت کی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملالہ کی صحت بہتر ہے۔ ملالہ دیکھ بھی سکتی ہے ۔ اپنی بات لکھ کر پہنچا بھی دیتی ہے۔ ہسپتال میں پورے پاکستان کی جانب سے حاضری دی اور صدر، وزیراعظم، آرمی چیف اور اسفند یار ولی کی نیک تمنائیں ملالہ کو پہنچائیں۔ ملالہ کی مکمل صحت یابی دکھائی دے رہی ہے۔ گولی دماغ کو لگی لیکن خاص نقصان نہیں ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن