• news

شہروں اور دیہات میں مساوی لوڈشیڈنگ ہو گی: نرگس سیٹھی

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی نرگس سیٹھی نے کہا ہے کہ اب کسی کو مفت بجلی نہیں ملے گی جو بل ادا نہیں کرے گا اس کا کنکشن کٹ جائے گا۔ شہروں اور دیہات میں مساوی لوڈ شیڈنگ ہو گی، عوام بل ادا نہ کرنے والوں کی نشاندہی کریں۔ اضافی بجلی صنعتوں کو دینگے۔ چھ چھ گھٹنے کی لوڈشیڈنگ ہمیں قبول نہیں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے سربراہان کی طرف سے غلط اعداد و شمار کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ صارفین واجبات مکمل ادا کریںوہ پیر کو یہاں وزارت پانی و بجلی میں ویڈیو کانفرنس کے دوران ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے سربراہان سے گفتگو کر رہی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن