تحریک انصاف خواص کی جماعت بن گئی متعدد رہنما ﺅں کاپارٹی چھوڑنے پر غور
لاہور (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وائس ایڈمرل (ر) جاوید اقبال بھی پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفی دے چکے ہیں۔ امت کے مطابق رہنما یہ سمجھتے ہیں کہ تحریک انصاف اب خواص کی جماعت بن چکی ہے دیرینہ رہنماﺅں کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے۔ صورتحال سے دلبرداشتہ متعدد رہنما تحریک انصاف کو خیرباد کہنے پر غور کر رہے ہیں۔