• news

دہشت گردوں کی مدد کا الزام‘ پاکستان نے بھارتی وزیر داخلہ کا بیان مسترد کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے دہشتگردوں کی مدد کرنے سے متعلق بھارتی وزیر داخلہ کا بیان مسترد کر دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کے پاس شواہد ہیں تو فراہم کریں۔ دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات دونوں ملکوں کے تعلقات میں بگاڑ کا سبب بنتے ہیں۔ بھارتی وزیر داخلہ نے الزام لگایا تھا کہ پاکستان دہشتگرد بھارت بھجوانے میں مدد کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن