وفاقی دارالحکومت میں 6 ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں : اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت مقامی حکومتوں کا نظام نافذ کر کے 6 ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیدیا۔عدالت نے بابر اعوان اور کوکب اقبال ایڈووکیٹ کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت کی ۔ درخواستوں میں موقف اختیا رکیا گیا تھا کہ وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے یہاں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ضروری ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قادری نے درخواست پر حکم دیا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔