اجمل قصاب کی رحم کی اپیل مسترد قسمت کا فیصلہ اب بھارتی صدر کرینگے
نئی دہلی(آن لائن) بھارتی وزارت داخلہ نے ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم اجمل قصاب کی رحم کی اپیل مسترد کردی ہے۔ اجمل قصاب کی قسمت کا فیصلہ اب بھارتی صدر کرینگے کہ عدالت کی جانب سے اجمل قصاب کو سنائی جانے والی موت کی سزا برقرار رکھی جائے یا پھر اس سزا کو عمر قید میں تبدیل کیا جائے جیسا اجمل قصاب نے اپنی رحم کی اپیل میں اس کی درخواست کی ہے۔