بھارتی آرمی چیف اور دیگر جرنیلوں پر بدعنوانی کا الزام، کروڑوں ضائع کر دئیے
نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزارت داخلہ کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ موجودہ آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ ان کے پیش رو جنرل وی کے سنگھ اور دیگر جرنیلوں نے صرف دو سال میں کروڑوں روپے ضائع کردیئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع اے کے انتھونی نے رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ اب کمانڈرز کے اخراجات ہر صورت وزار دفاع سے کلیئر ہونے چاہیں آڈٹ رپورٹ کے مطابق نہ صرف عوامی پیسہ ضائع کیا گیا بلکہ غیر ملکی سازوسامان کی خریداری میں بھی خرد برد سامنے آئی ہے رپورٹ میں چینی ساختہ مواصلاتی آلات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جرنیلوں نے خریداری کیلئے خصوصی مالی اختیارات استعمال کئے یہاں تک طریقہ کار کے مطابق تیار کنندگان کی بجائے چینی آلات ایجنٹوں سے خریدے گئے۔ اس طرح کا سازوسامان سستا خریدا جاسکتا تھا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے خلاف ورزی کی گئی جو کہ مالی بدعنوانیوں کے ساتھ سکیورٹی خطرہ ہوگا۔