• news

پاکستانی عوام کشمیر کی آزادی تک کسی صورت بھارت سے دوستی نہیں چاہتے : مجید نظامی

لاہور (خصوصی رپورٹ) ایڈیٹر انچیف نوائے وقت گروپ مجید نظامی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان فساد کی وجہ بھارت کا کشمیر پر غاصبانہ قبضہ ہے۔ بین الاقوامی ٹی وی چینل ایچ بی او (HBO) کیلئے پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کے حوالے سے وائس میڈیا کے شین سمتھ کو اپنے دفتر میں انٹرویو دیتے ہوئے مجید نظامی نے مزید کہا کہ جب تک بھارت نے کشمیر پر قبضہ کرکے ہمارے دریا¶ں کا پانی روک رکھا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور اسے چھڑائے بغیر پاکستان جیسا زرعی ملک کسی طور بھی آزاد ریاست کے طور پر قائم نہیں رہ سکتا اور اپنی شہ رگ کو آزاد کرانے کیلئے ہمیں ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال بھی کرنا پڑے تو گریز نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت نے امریکی دبا¶ پر بھارت سے دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے لیکن پاکستانی عوام کشمیر کی آزادی تک کسی صورت بھارت سے دوستی نہیں چاہتے۔

ای پیپر-دی نیشن