انگلینڈ کرکٹ ٹیم 28 اکتوبر کو بھارت پہنچے گی
نئی دہلی/لندن (این این آئی) انگلش کرکٹ ٹیم 28 اکتوبر کو بھارت پہنچے گی دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 15 سے 19 نومبر تک احمدآباد میں کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق انگلش ٹیم دورہ بھارت کے دوران 5 ٹور میچوں کے علاوہ چار ٹیسٹ، دو ٹی ٹونٹی اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ انگلینڈ کی ٹیم دورہ بھارت کا آغاز 30 اکتوبر کو بھارت کی اے ٹیم کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے کرے گی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسرا تین روزہ میچ 3 سے 5 نومبر تک ممبئی اے کے خلاف کھیلے گی اور تیسرا ٹور میچ 8 سے 11 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 15 سے 19 نومبر تک احمدآباد میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 23 سے 27 نومبر تک ممبئی، تیسرا ٹیسٹ 5 سے 9 دسمبر تک کولکتہ جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 13 سے 17 دسمبر تک ناگپور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 20 دسمبر کو پونے اور دوسرا 22 دسمبر کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 11 جنوری کو راجکوٹ، دوسرا میچ 15 جنوری کو کوچی، تیسرا میچ 19 جنوری کو رانچی، چوتھا میچ 23 جنوری کو موہالی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 27 جنوری کو دھرمشالا میں کھیلا جائے گا۔