• news

کرکٹ چھوڑنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں : شین وارن

 ملبورن (آئی این پی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ سپنر شین وارن نے کہا ہے کہ میں نے ابھی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،بگ بیش میں ملبورن رینی گیڈز کی قیادت کرونگا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شین وارن نے کہا کہ میر ابھی کرکٹ کو خیرباد کہنے کاکوئی ارادہ نہیں، میں نے2007ءکو بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہتے وقت یہ نہیں کہا تھا کہ میں دوبارہ کرکٹ کھیلوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئی پی ایل سے منسلک رہیں گے، شاےد اس مرتبہ بطور کوچ راجستھان رائلز کے ساتھ ہوں تاہم بگ بیشن کھیلتے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن