ٹی 20 بلائنڈ ورلڈکپ پاکستانی ٹیم 30 نومبر کو بھارت جائیگی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) بنگلور میں پہلے ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ قومی ٹیم 30 نومبر کو بھارت پہنچے گی جبکہ اپنا پہلا میچ 2 دسمبر کو انگلینڈ، 3 دسمبر کو جنوبی افریقہ، 4 دسمبر کو ویسٹ انڈیز، 5 دسمبر کو آسٹریلیا، 7 دسمبر کو روایتی حریف بھارت، 8 دسمبر کو بنگلہ دیش، 9 دسمبر کو سری لنکا جبکہ 10 دسمبر کو نیپال کے مدمقابل ہوگی۔سیمی فائنل 12 جبکہ فائنل 13 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔