ایف سی کالج کے سالانہ سوئمنگ گالا کا اختتام
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایف سی کالج لاہور کا سالانہ سوئمنگ گالا اختتام پذیر ہو گیا۔ فرخ بٹ مقابلوں کے بہترین تیراک قرار پائے۔ 50 میٹر کینڈل ریس میں جنید مزاری اور وردہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 50 میٹر تھریڈ اینڈ نیڈل ریس میں تاثیر اور انیلہ اول آئیں۔ 50 میٹر ڈرنک ریس میں بیکر اینڈ غنویٰ، 50 میٹر بلون ریس میں حمزہ اور انیلہ، 25 میٹر انڈر واٹر ریس میںفرخ بٹ، 50 میٹر فری سٹائل میں ایم اویس جنید نے پہلی، 100 میٹر فری سٹائل میں فرخ بٹ، 50 میٹر بیک سٹروک میں فرخ بٹ اول رہے۔ 100 میٹر بیک سٹروک میں جنید میزاری، 50 میٹر بریسٹ سٹروک میں تاثیر رضا نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 100 میٹر بریسٹ سٹروک میں فرخ بٹ، 25 میٹر بٹر فلائی میں فیضان علی نے اول پوزیشن حاصل کی۔ 50 میٹر بٹر فلائی میں فرخ بٹ، 100 میٹر انفرادی میڈلے میں بھی فرخ بٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔