چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کے خلاف ممکنہ پریس کانفرنس کی ٹیلی کاسٹ پرپابندی سپریم کورٹ میں چیلنج
اسلام آباد (آن لائن) چیف افتخارمحمد چوہدری کےخلاف کسی ممکنہ پریس کانفرنس کے ٹیلی کاسٹ پر پابندی کوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔ مذکورہ پابندی9 اکتوبر کواسلام آباد ہائیکورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی نے ایک عبور ی حکم کے ذریعے عائد کی تھی سپریم کورٹ سے کہاگیا کہ مذکورہ حکم نے آزادی اظہار کے بنیادی حق عملاً ختم کردیاہے اورصحافی کسی بھی جج کے بارے میں سچائی کاایک لفظ بھی کہنے سے گریزاں ہیں۔ اپیل کی اجازت طلب کرتے ہوئے صحافی شاہد اورکزئی نے واضح کیاکہ آئین کے تحت آزادی اظہار کابنیادی حق معطل کرنے سے قبل صدر پاکستان کی جانب سے ایمرجنسی کا نفاذ ضروری ہے اورہنگامی حالات کے با قاعدہ اعلان کئے بغیربنیادی حقوق معطل نہیںکئے جاسکتے بنیادی حقوق کی معطلی کاطریقہ آرٹیکل 233میں درج ہے اورکو ئی بنیادی حق محض کسی فرد واحد کے لئے معطل نہیں ہوسکتا۔