• news

ایبٹ آباد آپریشن :تحقیقاتی کمیشن نے میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد (آئی این پی) ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کیخلاف امریکی آپریشن کی تحقیقات کیلئے جسٹس( ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں کام کرنے والے تحقیقاتی کمیشن نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو پیش کی جانے والی رپورٹ سے متعلق شائع ہونے والی خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں۔ منگل کو ایبٹ آباد کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق رپورٹ سے متعلق پریس میں ہونے والے انکشاف کا حقیقت یا رپورٹ سے کوئی تعلق نہیں۔ کمیشن کے مطابق میڈیا میں شائع ہونے والی خبریں بے بنیاد ہیں اور اس کے مندرجات کا ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق حکومت کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں کوئی ذکر نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن