• news

مسلم لیگ (ن) خیبر پی کے کے 2 رہنماﺅں کی شجاعت، پرویز الہی سے ملاقات

لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق صوبائی وزےر اور مسلم لےگ (ن) خےبر پی کے کے سےنئر رہنما سبحان خان اورسابق ممبر صوبائی اسمبلی رحےم خان باچا نے مسلم لیگ ن کے اےک ناراض وفد کے ہمراہ (ق) لےگ کے مرکزی صدر چودھری شجاعت حسےن اورنائب وزےر اعظم چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سرانجام خان نے بھی ٹےلی فون پر دونوں قائدین سے تبادلہ خےال کےا۔ سبحان خان اور رحےم خان باچا نے کہا کہ (ق) لیگ ہی حقےقی مسلم لےگ ہے۔ اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شجاعت حسےن اور پرویزالٰہی نے کہا کہ (ق) لیگ کہ اےک خاندان کی مانند ہے جس مےں ہر پارٹی کارکن کو باعزت مقام دےا جاتا ہے۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کے ساتھ صعوبتےں جھےلےں، تکلےفےں اٹھائےں لےکن جب کارکنوں کی فلاح کا ذکر ہوا تو انہوں نے منہ موڑ لےا اور اپنا مفاد عزےز رکھا۔ (ق) لیگ کے دروازے نظرےاتی کارکنوں کیلئے ہمےشہ کھلے ہےں۔ مشاہد حسےن سےد نے کہا کہ (ق) لےگ شخصی اور ذاتی مخالفت پر ےقےن نہےں رکھتی بلکہ اےشوز کی سےاست کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کا پانچ سالہ دور پنجاب کی تارےخ کا سنہری دور تھا، سبحان خان نے کہا کہ خےبر پی کے مےں ن لیگ انتشار کا شکار ہے، قےادت کی ترجےح ورکرز نہےں بلکہ اعلیٰ عہدے ہےں، امےر مقام فکری انتشار کا شکار ہے، ان کی جلد بازی انہیں لے ڈوبی۔ سابق وفاقی وزےر شجاعت علی خان نے بھی چودھری برادران سے ملاقات کی۔ علاوہ ازیں چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے پاکستان میں متعین عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جناب لیوجیان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر مشاہد حسین سید بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ شجاعت حسین اور پرویز الٰہی نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات میں چین کا کردار انتہائی اہم ہے، پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ چین پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے۔ پرویزالٰہی نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ چینی سرمایہ کار پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر، زراعت، بھاری صنعت اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، پاکستانی حکومت چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور تحفظ فراہم کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن