• news

ملالہ بہادر لڑکی ہیں، ان کے مشن کی حمایت کرتی ہوں : چیلسی کلنٹن ” بچیوں کیلئے مشعل راہ ہے“ یورپی پارلیمنٹ کا خراج تحسین

واشنگٹن (خصوصی نمائندہ) ہلیری کلنٹن کی صاحبزادی چیلسی کلنٹن نے ملالہ یوسفزئی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں بہادر پاکستانی لڑکی قرار دیا ہے۔ انہوں نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملالہ جلد اپنے مقدس مشن کیلئے کام جاری رکھنے کی غرض سے وطن واپس چلی جائیںگی۔ میں ان کی لڑکیوں کے حقوق کیلئے مہم کی حمایت کرتی ہوں۔ یورپی پارلیمنٹ نے ملالہ کی بہادری اور تعلیم کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ صدر یورپی پارلیمنٹ مارٹن شلز نے کہا ہے کہ ملالہ پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے۔ لڑکیوں کے حقوق اور تحفظ کیلئے بہتر ماحول کی ضرورت ہے ملالہ 250 ملین بچیوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ملالہ جلد صحتیاب ہو جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن