• news

پاکستان امن مذاکرات میں شامل طالبان ہنما¶ں کو پاسپورٹ جاری کرے: افغان سفارتکار

 اسلام آباد (آن لائن) افغانستان چاہتا ہے کہ پاکستان امن مذاکرات میں شرکت کیلئے طالبان رہنماﺅں کو پاسپورٹ جاری کرے اور عرب ممالک روانگی کیلئے سہولیات مہیا کرے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک افغان سفارتکار کا کہناہے کہ طالبان رہنماﺅں کو پاکستانی پاسپورٹ کی فراہمی کیلئے اسلام آباد کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں ۔ قطر مذاکرات ناکام ہونے کے باوجود طالبان مذاکرات کار تاحال اپنے اہل وعیال کے ساتھ قطر اور دیگر عرب ممالک میں قیام پذیر ہیں اور متعدد دیگر طالبان رہنما عرب ممالک منتقل ہونے کے مرحلے میں ہیں سعودی عرب نے افغانستان میں مفاہمی عمل میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے رواں سال کئی طالبان رہنماﺅں کو فریضہ حج کی ادائیگی کی دعوت دی ہے افغان سفارتخانے کے مطابق افغانستان کی پاکستان سے طالبان کو پاسپورٹ کے اجراءکی درخواست پاکستان افغانستان اور امریکہ کے مابین افغانستان میں قیام امن کیلئے طالبان کو محفوظ راستہ دینے کے اقدامات کا حصہ ہے ۔ تینوں ممالک اپریل میں افغانستان میں قیام امن کیلئے رضا مند طالبان رہنماﺅں کو محفوظ راستہ دینے پر رضا مند ہوگئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن