پیپلزپارٹی کی حکومت نے متنازعہ کالا باغ ڈیم منصوبہ ہمیشہ کیلئے ختم کردیا: شرجیل میمن
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے کالا باغ ڈیم جیسا متنازع منصوبہ ہمیشہ کیلئے ختم کردیا اور پیپلزپارٹی نے سندھ میں متعدد ترقیاتی کام کرائے۔ انہوں نے کہا کہ جب پرویز مشرف کے دور حکموت میں حیدر آباد ضلع کو توڑا گیا تو اس وقت قوم پرست کیوں چپ تھے۔