• news

دوہری شہریت پر نااہل ارکان پنجاب اسمبلی سے تنخواہیں واپس لینے کی ہدایت

لاہور (سپیشل رپورٹر) سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمشن نے پنجاب حکومت کو دوہری شہریت کی بنیاد پر رکنیت ختم ہونے کے بعد ان ارکان سے ان کی تنخواہیں اور مراعات پر ریکوری کرنے کی ہدایات جاری کر دیں، اس بارے میں چیف الیکشن کمشن آف پاکستان نے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھا ہے جس میں ریکوری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، واضح رہے کہ ان اراکین اسمبلی کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نااہل قرار دے دیا گیا تھا ۔ لیٹر میں کہا گیا ہے کہ طاہر اخلاق سابق ایم پی اے حلقہ پی پی 122 سیالکوٹ سے 31 لاکھ 18 ہزار ،600 روپے کی ریکوری کی جائے۔ دوسرے رکن اسمبلی چوہدری ندیم خادم جو کہ حلقہ پی پی 26 سے منتخب ہوئے تھے ان کی نااہلیت کے بعد ان سے بھی 31 لاکھ روپے کی صولی کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن