• news

پاکستان میں انٹرنیشنل کالنگ ہاﺅس کا قیام ڈبلیو ٹی او قوانین کی خلاف ورزی ہے: امریکہ

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) امریکہ نے بیرون ملک سے ٹیلی فون کالز پر ٹیکس کے حوالے سے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے کو خط لکھا ہے، امریکی نائب تجارتی نمائندے کا خط امریکی سفارتخانے کے ذریعے پہنچایا گیا۔ امریکی حکومت نے مطالبہ کیا کہ پاکستان انٹرنیشنل کالنگ ہاﺅس پر اپنے موقف سے آگاہ کرے۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کالنگ ہاﺅس بنا کر ڈبلیو ٹی او قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام امریکی ماہرین سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے امریکی اعتراضات سنیں، وزارت آئی ٹی نے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے عوامی مفادات کے پیش نظر آئی سی ایچ قائم کیا آپریٹرز غیر ملکی کمپنیوں کیساتھ معاہدہ کرکے ایک سینٹ فی منٹ دے رہے تھے منظم نظام بنا کر قانونی طریقہ واضح کر دیا گیا۔ پاکستان کو 8.80 سینٹ ملیں گے۔ گزشتہ 22 دنوں میں 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر قومی خزانے میں جمع ہو چکے ہیں۔ ممبر لیگل وزارت آئی ٹی نے کہا کہ امریکی خط ملا ہے جلد جواب بھجوا دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن